دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے نکودر چوک پر پہنچی جہاں کارکنوں نے موٹرسائیکلو ں، گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ،ملک و قوم کی حفاظت امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس طرح عمران خان کے کہنے پر ملک کے اہم املاک پر حملہ کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عمران خان غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کر رہا ہے 9مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے پاک فوج اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہے ملک میں جب بھی برا وقت آیا تو ہماری بہادر فوج نے ڈٹ کر دشمنوں کا مقابلہ کیا، ایسے لوگوں کا یہ گھناونا اقدام ناقابل معافی جرم کی حیثیت رکھتا ہے تحریک انصاف کی جماعت پر مکمل طور پر پابندی لگنی چاہئے تاکہ آئندہ ملک پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کر سکیں، ریلی میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، سابق وائس چیئر مین ملک صداقت حسین، راجہ حسن اختر، راجہ ندیم اختر، راجہ لیاقت علی، حافظ وسیم انور، میاں عتیق، چوہدری تصدق، چوہدری مشتاق سمیت علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
0