دینہ(سہیل انجم قریشی+ رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ پیر شاہ وسن میں محمد اصغر کے گھر میں گیس سلنڈر کی لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ڈی پی او جہلم موقع پر پہنچ گیے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کےنواحی علاقہ پیر شاہ وسن میں محمد اصغر کے گھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک گئی جس سے پانچ افراد زخمی ہو گیے جن میں ایک خاتون اور 4 مرد شامل ہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا زخمی ہونے والوں میں محمد اصغر، خوشنود اختر،، یاسر علی، محمد عدنان اور محمد شبیر شامل ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی موقع پر پہنچ گیے اور کہا کہ پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہے۔
0