پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) 10 محرم الحرام 6 جون بروز اتوار صابری دربار کلس شریف پر شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر شمیم صابر صابری مدظلہ العالی فرمائیں گے تقریب صبح اٹھ بجے سے دن 12 بجے تک جاری رہے گی جس کی نقابت ماسٹر منیر کریں گے تقریب کے تمام تر انتظامات صاحبزادہ راشد شمیم صابری کریں گے تلاوت کلام پاک کی سعادت صاحبزادہ گلزار حسینن صابری اور صاحبزادہ احمد شمیم صابری حاصل کریں گے نعت شریف علی رضا صابری اور محمد عظمت صابری پیش کریں گے جب کہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی پیر جمال الدین بغدادی قادری قلندری کا ہوگا تمام عقیدت مندوں اور مریدین کو پروگرام میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے
