0

زیر تعمیر ٹوبھہ احمدآباد روڈپر نئی پلیں تعمیر کرنے کی بجائے پرانی پلیں توڑ کر مٹی سے بھر دی گئیں

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )زیر تعمیر ٹوبھہ احمدآباد روڈپر نئی پلیں تعمیر کرنے کی بجائے پرانی پلیں توڑ کر مٹی سے بھر دی گئیں۔ محکمہ ہائی وے پنڈ دادن خان اور جہلم بے خبر۔ ٹھیکے دار نے متبادل راستے بھی نہیں بنائے۔ عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ احمد اباد کے قریب بھوراڑیوں سے ٹرانسپورٹ کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔ ہر وقت گرد و غبار کے بادل چھائے رہتے ہیں۔ علاقہ کے سیاستدان خاموش تماشائی۔بنے ہوئے ہیں ان کی کوئی سنتا نہیں یا وہ کسی کو اصلاح احوال کے لیے کہتے نہیں۔ چھ ماہ گزرنے کے باوجود 9 کلومیٹر مرمت والا ٹکڑا بھی مکمل نہیں ہو سکا کنٹریکٹر نے دیگر کئی ٹھیکے لے رکھے ہیں کنٹریکٹر نے کئی سڑکوں کے کام لے رکھے ہیں جس کی وجہ سے کام میں تیزی نہیں ارہی