0

ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادن خان کے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک للہ گج واٹر سپلائی سکیم کے پانی عدم دستییابی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادن خان کے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک للہ گج واٹر سپلائی سکیم کا پانی نہیں جا رہا جس کی وجہ سے بچے دوسرے گھروں سے پانی کی بالٹیاں بھر کر لانے پر مجبور ہو چکے ہیں سکول کے نام پر واٹر سپلائی کا کنکشن بھی موجود ھے اہلیان علاقہ کی عدم دلچسپی کے باعث سکول کے بچے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور لوگوں کے گھروں سے بالٹیاں بھر بھر کر گزارہ کر رہے ہیں واٹر سپلائی اسکیم للہ کی ماہانہ امدن 75سے95 لاکھ روپے تک ہے لیکن پانی کی بہتری کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا عوام کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پانی والے بڑے ٹینک میں پانی پہنچایا جائے تاکہ پانی کے پریشر میں مزید اضافہ ہو سکے تاکہ ہر محلے میں پانی پریشر کے ساتھ پہنچ سکے