پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادن خان میں بھارت سے شاندار فتح حاصل کرنے پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر منایا گیا اس سلسلہ میں تاریخی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم ،سابقہ ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للہ سابقہ چیرمین میونپسل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل، معروف سماجی رفاعی شخصیت ملک غلام مصطفی مھٹو ،چوہدری اسد بشیر اللہ خان للہ نے کی ریلی میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی صحافیوں وکلا شہریوں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکائے ریلی نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے زبردست نعرے بازی کی ریلی مجاہد آزادی ہند راجہ غضنفر علی خان اور دادن خان کے مقبرے پر پرچم کشائی اور قومی ترانہ پڑھ کر کی گی ریلی مخلتف راستوں سے ھوتی ھوئی نوازش شہید چوک میں جلسہ کی صورت اختیار کر گئی جہاں پر ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم سابقہ ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للہ نے خطاب کیا اسسنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین نے ریلی سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کے ضامن ہیں پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ھے انہوں نے کہا کہ 10 مئی سے پہلے شاید قوم کو افواج پاکستان کی اہمیت اور صلاحیت کا اندازہ نہیں تھا انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد
