پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا دورہ پنڈدادنخان۔ للہ انٹرچینج پر ایف ڈبلیو او حکام نے کمشنر راولپنڈی کو للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے للہ انٹرچینج پر ڈیول کیرج وے پروجیکٹ کا دورہ کیا. جہاں
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان نادیہ پروین نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایف ڈبلیو او حکام ، محکمہ ہائی وے سمیت تمام اداروں کے سربراہان موقع پر موجود تھے ۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کو بتایا گیا کہ 128 کلومیٹر لمبے اس پروجیکٹ کو دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے اور پانچ مختلف مقامات پر تعمیر کا کام جاری ہے کچھ حصے آئندہ ماہ مکمل کر لئے جائیں گے ۔ جبکہ بقیہ حصوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ کمشنر راولپنڈی نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقامی آبادیوں کے تحفظات دور کرنے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی تقدیر بدل دے گا
