0

منہاج پبلک گرلزہائی سکول پنن وال میں سکول سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے

پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان)
سٹوڈنٹس سکول کونسل کے انتخابات صاف و شفاف طریقے سےڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کی زیر نگرانی مکمل ہوئے۔
الحمد للّہ منہاج پبلک گرلزہائی سکول پنن وال میں سکول سٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا مرحلہ ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔
یہ کونسل 27 ممبران پر مشتمل ہیں ۔کونسل کی صدر حمنہ خالد ،نائب صدر جویریہ حسین اور جنرل سیکرٹری زرلش خان منتخب ہوئیں۔
حمنہ خالد نے صدر کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اس عظیم کام کیلئے چنا اور ٹیم کو اپنے مکمل اعتماد اور یقین کا ساتھ دلایا ۔صدر حمنہ خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہ عہد کیا کہ وہ طلبہ وطالبات کے حقوق کے لئے کام کریں گے اور سکول مینیجمینٹ کے ساتھ مل کر سکول کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے اور ادارہ کو مزید کامیابی کی منازل طے کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔