0

ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم گوندل کی زیر نگرانی رانا لطیف ایس ایچ او پنڈدادن خان کی دو ماہ میں شاندار کارکردگی

پنڈدادن خان (تحصیل رپورٹر) ڈی پی او جہلم طاہر عزیز سندھو کی سربراہی میں
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم گوندل کی زیر نگرانی رانا لطیف ایس ایچ او پنڈدادن خان کی دو ماہ میں شاندار کارکردگی ،تاجہ گینگ،عامروں گینگ
خواتین گینگ خانہ بدوش گینگ سمیت مختلف ملزمان گرفتار ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم گوندل اور ایس ایچ او پنڈدادن خان رانا لطیف کی دھواں دھار پریس کانفرنس
آئی جی پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایت پر محمد اکرم گوندل کی زیر قیادت ایس ایچ او پنڈدادن خان رانا لطیف کی شاندار کامیابی اپنی تعیناتی کے دو ماہ کے دوران تحصیل پنڈدادن خان میں کرائم کی ریشو صفر ہوگئی ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم گوندل نے ایس ایچ او رانا لطیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنڈدادن خان للہ جہلم روڈ خستہ حال ہونے کی وجہ سے تحصیل پنڈدادن خان میں جرائم کی شرح بڑھ چکی تھی اور تحصیل میں موٹر سائیکل چوری سمیت متعدد واقعات رونما ہو چکے تھے جو ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا ہم نے سب سے پہلے چوبیس گھنٹے گشت کے عمل کو یقینی بنایا اور نمازفجر تک ہمارا عملہ سڑکوں پر آپ کو گشت کرتا نظر آئے گا علاقہ بھر میں وارداتیں کرنے والے ملزمان کو ہم نے گرفتار کر لیا ہے یہ لوگ گھروں میں داخل ہو کر خواتین کو لوٹنے والا خانہ بدوش گروہ بھی شامل ہے جن میں خواتین کا 9رکنی گینگ گرفتار ہوا ہے مویشی چوری کر کے ذبح کر کے فروخت کرنے والا تاجا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث امرو گینگ پہ گرفتار ہو چکا ہے دریں اثناءسماجی حلقوں نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے