0

عید الاضحی کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر تیاری مکمل کی جائے ، ڈی سی جہلم میثم عباس

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان) عید الاضحی کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر تیاری مکمل کی جائے تمام متعلقہ محکموں کو اسی ہفتے عید پلان تیار کرکے عمل درآمد شروع کرنا چاہیے ۔ شہر میں صفائی، امن و امان کو یقینی بنا کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے ۔ ڈی سی جہلم میثم عباس نے یہ بات عید انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی ، ضلع کونسل، لائیو سٹاک ، ریسکیو ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہریوں کو آلائشوں کو میونسپل کمیٹیوں کے مقرر کردہ مقامات پر پھینکنے بارے آگاہی دینے کے پلان پر غور کیا گیا ۔ جبکہ عید کے موقع پر ریسکیو آپریشن ، محکمہ صحت کی ہنگامی ڈیوٹی ، فول پروف سکیورٹی پلان پر غور کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر تمام شہر میں مثالی صفائی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ جبکہ عید کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا ۔