پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دھریالہ جالب کے شہریوں نے ایک ریلی کا انعقاد کیا ریلی کی قیادت چوہدری خالد نواز جٹ نے کی ریلی میں انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد الیاس اعجاز احمد مغل نائب صدر مسلم لیگ نون سمیت دیگر عہدے داران نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاء نے جذباتی انداز میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد نواز جٹ نے کہا کہ مودی عرصہ دراز سے جنگ کی تیاری کر رہا تھا اس نے ڈرون اسرائیل سے خریدے اور رافیل طیارے جس پر اسے ناز تھا فرانس سے خریدے پاک فوج کے جوانوں نے انہیں پانچ گھنٹے کی کاروائی سے ہی زیر کر دیا پھر مودی نے امریکہ سے مدد کی بھیک مانگی اور تب جا کر جنگ کو روکا گیا اجلاس سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اخر میں چوہدری خالد نواز جٹ نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس ریلی میں شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا حق ادا کر دیا
