0

پاکستانی افواج کی کامیابی اور ہندوستان کو دھول چٹانے پر منہاج پبلک گرلزہائی سکول پنن وال میں یوم تشکر منایا گیا ۔

پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان )
ادارہ ھذا کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہے ہمارا غرور اور ہماری شان ہے ۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پرنسپل، اسٹاف اور تمام سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ یہ اس ذات کا کرم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات کا نتیجہ ہے ۔
پاک افواج کی قیادت کو سراہا گیا،انکے جذبوں ،شجاعت و بہادری اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پاک ائیرفورس کے جوانوں کی فضا میں بادشاہت کو سولیوٹ پیش کیا گیا ،اسٹاف اور سٹوڈنٹس نے ولولے اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ بچوں کو تلقین کی کہ آپ اپنی پڑھائی اور اپنے مقاصد پر فوکس کریں تا کہ وقت آنے پر آپ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
پروگرام کے آخر میں پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور دعا کی گئی کہ اللہ ہماری افواج کی حفاظت فرمائے انکو تمام میدانوں میں سرخرو فرمائے ۔آمین