0

مودی سن لے کہ پاکستان اور غزہ میں فرق ہے،سید حسن رضا کاظمی

پنڈدادنخان ( بیورو چیف) تحصیل پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے۔ اس لیے مودی سن لے کہ پاکستان اور غزہ میں فرق ہے۔ افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیٸے۔ خطے کو اگ میں دھکیلنے کی بھارتی اور اسرائیلی سازش افواج پاکستان نے نا کام بنا دی اور بھارتی خوشیاں چیخوں میں بدل دیں۔ میں صرف اپنے طیاروں کی ہی تعریف نہیں کروں گا بلکہ اپنے شیر دل پاٸلٹس کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ملک اور قوم کی خاطر دشمن ملک کے اندر جا کر تاریخی تباہی پھری اور خیریت سے واپس اپنے ملک میں آ گئے۔ اللہ پاک ملک پاکستان کو پھلتا پھولتا دکھائے اور افواج پاکستان کو اپنے ملک کی سرحدوں کی کامیابی کے ساتھ حفاظت کرنا نصیب فرمائے۔