پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان)
واپڈا سب ڈویژن پنن وال عملہ کی غفلت ۔ ٹرانسفارمر کا محض فیوز اُڑ جانے کے باعث عوام رات بھر ذلیل و خوار ھوتے رھے تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن آفس پننوال کے ایریا گاؤں چٹی راجگان میں گزشتہ رات بھر محض ٹرانسفارمر کا فیوز اُڑ جانے کے باعث رات بھر بجلی کی بندش کے سبب عوام ذلیل و خوار ہوتے رھے جُوں ہی چٹی راجگان میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی بند ہوٸی تو اس کے فوراً بعد واپڈا سب ڈویژن پننوال کے افسران اور ملازمین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسی نے کال اٹینڈ نہیں کی جبکہ کئی موبائل نمبر بند موصول ہوئے اور کمپلینٹ آفس پر بھی تالہ لگا تھا جس کے نتیجے میں عوام کو رات بھر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ چٹی راجگان کے باسیوں کا کہنا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن آفس پننوال کے افسران اور ماتحت ملازمین نے رابطہ نمبرز بند کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا ھے لہٰذا ہمارا چیف آٸیسکو اسلام آباد سے مطالبہ ھے کہ معاملے کا فی الفور نوٹس لیا جاٸے اور زمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاٸی جاٸے ۔
