پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان)جامعہ مقبولیہ مطلوبیہ نقشبندیہ قادریہ للہ شریف کے زیر اہتمام اعلی حضرت للہی رح اسلامک ایجوکیشنل کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں تقسیم اسناد و انعامات نتائج امتحانات 2025 کے نتائج کااعلان کیا گیا
درس نظامی اور شعبہ حفظ کے 80 طلباء میں سے مختلف کلاسزز کےپوزیشنز حاصل کرنیوالے 15 طلباء سمیت 30 طلباء کو اسناد و انعامات سے نوازا گیا
مہتمم جامعہ حضرت صاحبزادہ پروفیسر پیرمحمد نعیم الرسول للہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف ، نائب مہتمم صاحبزادہ پیرمحمد علیم الرسول عارف للہی اور صاحبزادہ حافظ محمد وقار الرسول للہی
کی صدارت و سرپرستی میں کنونشن کا آغاز استاد الحفاظ والقراء قاری محمد یوسف للہی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ قاری محمد اکرام للہی ،قاری ظفر اقبال للہی اور حافظ عتیق الرحمن للہی نے نعت شریف پیش کیں جبکہ علامہ عظمت اللہ للہی ،علامہ محمد سرفراز للہی علامہ محمد عاطف نقشبندی ،علامہ محمد حسنات نقشبندی اور علامہ محمد اکبر حمیدی نے خطابات کیے ،صادارتی خطبہ حضرت صاحبزادہ پروفیسر پیرمحمد نعیم الرسول للہی نے دیا اور بچوں میں اسناد و انعامات تقسیم کئے
پوزیشنز ہولڈر طلباء میں حافظ حمزہ منیر ،حافظ حاشر اور محمد کمیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
محمد عبد اللہ ،عبد الرحمان ،حمزہ قمر نے دوسری جبکہ حنان اشرف ،عثمان یوسف اور حمزہ اشفاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی
مہمان خصوصی ملک ظہیر اعوان بیورو چیف روزنامچہ اوصاف و ABN news , انسپکٹر محمد اشرف تھے جب کہ خصوصی شرکت قاری خالد محمود ،قاری محمد ممتاز ،حافظ عبد القیوم ،میاں ظفر الحق ہنجراء ،میاں انور الحق ،میاں اختر علی ،حاجی عامر محمود ۔محمد احسان عیسی وال و مظفر للہی سمیت فورسز سے معززین اور طلباء نے شرکت کی ۔جبکہ امجد اقبال جیو للہ ،حافظ اطہر عثمان للہ جانباز اور ملک تیمور ABN newsنے میڈیا کوریج کی خدمات سر انجام دیں تقریب کے اختتام پر حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے
ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر کا وسیع انتظام قاری محمد احسان للہی اور ان کی ٹیم نے کر رکھا تھا
