0

و للہ جانباز و ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ کی طرف سے سٹار آصف حیات کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) للہ شریف جاری کے ایک سٹار آصف حیات جو پاک آرمی میں جاب کرتے ہیں اور ہینڈ بال گیم کے انٹرنیشنل اتھلیٹ ہیں انہیں للہ جانباز و ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ آفس مدعو کیا گیا۔ آپ نے دنیا بھر اپنی فیلڈ میں لوہا منوایا اور متعدد ایوارڈز حاصل کیئے۔ تحصیل پنڈدادن خان کے پہلے پلیئر ہیں جنہوں نے ہینڈ بال میں ساؤتھ ایشن گیمز میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل حاصل کیا۔ ان کو للہ جانباز و ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے حافظ اطہر عثمان نے انہیں خصوصی دعاؤں سے نوازا