0

پولیس چوکی دھریالہ جالب کے انچارج اور ٹیم ممبران نے واردات کرنے والی عورتوں کا گروہ گرفتار کر لی

پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان) پولیس چوکی دھریالہ جالب کے انچارج اور ٹیم ممبران نے واردات کرنے والی عورتوں کا گروہ گرفتار کر لیا محلہ کھوکھراں دھریالہ جالب ابوبکر عرف جگنو ولد حاجی محمد یونس کے گھر ایک عورتوں کا 10 رکنی گروہ داخل ہوا ابوبکر کے مطابق اس کی بیوی کپڑے دھو رہی تھی چھ عورتوں نے ابوبکر کی بیوی کو باتوں میں لگا لیا باقی عورتیں کمرے میں داخل ہو کر تین عدد انگوٹھیاں اور کانٹوں کی ایک جوڑی لے کر رفو چکر ہونے ہی لگی تھیں کہ ابوبکر کی بیوی اندر کمرے میں داخل ہو گئی اور اندر جا کر دیکھا تو اسے واردات کا علم ہوا کہ انہوں نے یہ واردات کر ڈالی ہے اس نے اپنے خاوند ابوبکر کو کال کی جو بالکل گھر کے قریب ہی تھا وہ فورا گھر پہنچا ابوبکر نے پولیس چوکی دھریالہ جالب کو اطلاع کی پولیس چوکی دھریالہ جالب کے ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے سات عورتوں کو گرفتار کر لیا لیکن تین عورتیں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں پولیس چوکی دھریالہ جالب کے ملازمین نے پنڈ دادن خان لیڈیز پولیس کو اطلاع کی تو پنڈ دادن خان لیڈیز پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اس سے قبل پنڈ دادن خان میں کچھ روز پہلے ہی ایسی واردات ہوئی تھی پنڈ دادن خان میں ہونے والی واردات کے مدعی مقدمہ اور اس کی بیوی بھی دھریالہ جالب چوکی ائے اور اس گروہ میں شامل عورتوں میں سے دو عورتوں کو پہچان لیا جنہوں نے پنڈ دادن خان ان گھر واردات کی تھی اہل علاقہ کا پولیس چوکی دھریالہ جالب کے ملازمین کو خراج تحسین