پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کےمحلہ خیرشاہ میں تیز ہوا کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے تیز ہوا کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔
