پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان) دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا چند روز قبل زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے ڈھنگوال بس سٹاپ پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا ملزم عابد حسین نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے دو بھتیجوں اور اسکے دوست کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا
فائرنگ سے بھتیجا اور اسکا دوست موقع جاں بحق جبکہ ایک بھتیجا شدید زخمی ہوگیا تھا. ملزمان کو سائنٹیفک بنیادوں پر تلاش کر کے گرفتار کیا ہے۔ملزم عابد حسین اور اسکے بیٹے زبیر عابد نے دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا ھے مزید تفتیش جاری یے۔
