پنڈ دادن خان( ملک ظہیرا عوان)
پنڈ دادن خان کہ نواحی گاؤں ہرن پور کا نوجوان ذوالقرنین پچھلے چھ سالوں سے ایف سی بلوچستان پاک فوج میں خدمات سر نجام دے رہا تھا شہید ذوالقرنین والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور ڈیڑھ سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی جو ایک بیٹے کا باپ تھا شہید کا نماز جنازہ آبائی گاؤں ہرن پور میں ادا کیا گیا ہرن پور کے رہائشی شہید ذوالقرنین کی نماز جنازہ میں سول سوسائٹی اور پاکستان رینجرز کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید کے تابوت کو سلامی دی گئی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خانی کی گئی
