0

دی ایجوکیٹرز اسکول للہ کیمپس (ٹوبہ) کے ذہین و محنتی طلباء نے STEAM Project کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

پنڈ دادن خانہ ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) دی ایجوکیٹرز اسکول للہ کیمپس (ٹوبہ) کے ذہین و محنتی طلباء نے STEAM Project کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔Noise pollution
Defender
کے عنوان سے پیش کیے گئے منصوبے نے پہلے کلسٹر لیول، ریجنل لیول اور پھر قومی سطح پرمنعقدہ مقابلوں میں سینکڑوں اسکولز نے شرکت کی، جس میں للہ کیمپس ٹوبہ کے اسکول کے بچوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی.
یہ کامیابی سکول کے طلباء کی غیرمعمولی صلاحیتوں، انتھک محنت اور رہنمائی کرنے والے اساتذہ کی لگن کی عکاسی ہے تا ہم اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر پیش کیا گیا، جہاں 17 ممالک نے شرکت کی، اور ویتنام کے شہر ہو چی منہ سٹی میں ہونے والے International STEAM Competition میں دی ایجوکیٹرز اسکول للہ کیمپس ٹوبہ کے ہونہار طلباء محمد حذیفہ، محمد صہیب اور محمد عمیر نے گولڈ میڈل حاصل کر کےاپنے ادارے،علاقے اور پاکستان کا نام روشن کیا۔یہ کارنامہ پورے علاقے،ادارے اور ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر چوہدری مظفر اقبال، پرنسپل کرنل عبداللہ ملک اور وائس پرنسپل نئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے اساتذہ، والدین اور اسکول پرنسپل کی رہنمائی، دعاؤں اور تعاون کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کے ایجوکیٹرز اسکول کی تمام برانچز ہمیشہ اپنے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے، ان کی راہنمائی کرنے اور اُن میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔محنت، یقین، اور رہنمائی ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے دریں اثناء انجینیئر چوہدری سلیم اللہ نمبردار،چیئرمین پنجاب نمبر داران و صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ ، صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان و بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان، سیاسی رہنما الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ ،چوہدری محمد اعجاز ورنالی ،چوہدری لیاقت علی ورنالی،شیخ گوھروقاص پراچہ،محمد عبداللہ بٹ،شاہد محمود بٹ،مہر عبدالصبور،کرم شہزاد مغل،شیخ عبدالعزیز، چوہدری محمد وقاص مینجر حبیب بینک ٹوبہ ،ملک شہزاد کندوال اور چوہدری محمد خان للہ نے اس شاندار کامیابی پر انتظامیہ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے