0

پنڈ دادن خان ایم ٹو موٹر وے للہ انٹر چینج پر محنت کش مزدور شہباز کھوکھر کی چھوٹی سی ٹک شاپ پر اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد کی زیادتی

پنڈدادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان ایم ٹو موٹر وے للہ انٹر چینج پر محنت کش مزدور شہباز کھوکھر کی چھوٹی سی ٹک شاپ پر اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد کی زیادتی ،چیزیں لینے کے بعد بل دینے سے انکار محنت کش کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے داد رسی کی اپیل ۔ شہباز کھوکھر ساکن ٹوبھہ نےاوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات ایم ٹو موٹر وے للہ انٹر چینج پر اسلام آباد سائیڈ پر رات 11بجے کے قریب افغان مہاجرین کا قافلہ جس میں ڈیڑھ دو سو کے قریب افراد شامل تھے قافلہ انٹر چینج پر آکر رکا ۔ قافلے کے ساتھ گاڑی نمبر AFR023بھی تھی ان میں سوار جو اپنے آپ کو اسسٹنٹ کمشنر بتاتے تھے انہوں نے کہا یہ لوگ جو جو چیزیں لینا چاہتے ہیں ان کو دے دو چیزوں کا بل 42935روپے بنا تو اسسٹنٹ کمشنر نے کہا میں آپ کو 15ہزار روپے دوں گا میں نے کہا سر ہم غریب محنت کش ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا میں آپ پر FIR کروا دوں گا اور پیسے دیے بغیر قافلہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز غریب شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا فوری نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں تاکہ ھم محنت کش اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ روزنامہ اوصاف نے اسسٹنٹ کمشنر یا ان کے پی اے کے سیل نمبر پر بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون اٹینڈ کرنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی