پنڈ دادنخان( ملک ظہیر اعوان) دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میں کسان کارڈ سینٹر کا قیام، کسانوں کے لیے بڑی سہولت ھے محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کی سہولت کے لیے ایک اور عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع، پنڈ دادنخان میں کسان کارڈ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں کسانوں کو ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے سینٹر انچارج محمد نعمان افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کسان کارڈ سینٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پنڈ دادنخان کے دفتر میں مکمل فعال ہو چکا ہے، جہاں کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو درج ذیل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
جن میں یہ سہولیات میسر ہیں ،نیا ریکارڈ بنوانے کا عمل ،کسان کارڈ کا حصول.کارڈ کا کوڈ بھول جانے کی صورت میں رہنمائی.گمشدہ یا ٹوٹے ہوئے کارڈ کی بحالی.کارڈ کی ایکٹیویشن اور بلاک ہونے کی صورت میں حل.کیش لیس ڈلیوری کے طریقہ کار سے متعلق معلومات.کسان کارڈ کے درست اور مؤثر استعمال کے لیے رہنمائی ودیگر تکنیکی و فنی مسائل کا حل شامل ہے اس موقع پر
محمد نعمان افتخار نے مزید کہا کہ کسان بھائی کسی بھی مسئلے کی صورت میں سینٹر سے رابطہ کریں، جہاں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔محکمہ زراعت کی یہ کاوش کسانوں کو جدید نظام سے جوڑنے اور ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
