اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق اشک آباد سےپی کے 9552 کےذریعے 107 مسافر آج صبح 3 بجے وطن پہنچے، فضائی حدود کی بندش کے باعث ایران میں موجود پاکستانی زمینی راستے سے ترکمانستان گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نےکلیدی کردار ادا کیا، قومی ایئرلائن کی یہ خصوصی پروازحکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی، مسافروں نے حکومت اور پی آئی اے کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیا۔
مزید پڑھیں: آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز،ایران کا اسرائیلی فضائوں پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
The post ایران میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے appeared first on ABN News.