دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے کپڑوں کے تاجر سے 4لاکھ کی نقدی نامعلوم شخص چھین کر فرار،گوجرانوالہ کا تاجر دینہ میں رقم وصولی کے بعد واپس جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص جس نے اپنا سر اور منہ کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا کہ اچانک جھپٹا مار کر رقم والا شاپر چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور پولیس سٹی چوکی دینہ بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کپڑوں کا تاجر محمد یونس ولد عبدالحکیم دینہ میں مختلف دوکانوں سے کپڑوں کی رقم کی وصولی کے بعد مین بازار سے فارغ ہو کر جی ٹی روڈ لاہور سائیڈ والی کراس کر کے پیدل کراسنگ کے درمیان جی ٹی روڈ پر کھڑا ہو گیا کہ ٹر یفک زیادہ ہونے کی وجہ سے رکا تو اچانک ایک نامعلوم شخص جس نے اپنا سر اور منہ کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا اچانک جھپٹا مار کر رقم والا شاپر جس میں 4لاکھ کی نقدی پڑی ہوئی تھی چھین کر روڈ کراس کر کے ا ور ایک رکشہ میں سوار ہو کر راولپنڈی کی جانب فرار ہو گیا، متاثرہ تاجر نے موقع پر شورمچایا، واردات کے فوراً بعد پولیس سٹی چوکی دینہ کو اطلاع دی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ دینہ راجہ ایاز محمود اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص محمد یونس ولد عبدالحکیم محلہ اسلام آباد گوجرانوالہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی، متاثرہ تاجر کا کہنا تھا کہ 4لاکھ کی رقم شاپر میں تھی جو شخص چھین کر فرار ہو گیا جبکہ باقی 2لاکھ کی رقم میری قمیض کی جیب میں تھی جو محفوظ رہی۔
