0

ٍٹوبھہ میں اوارہ کتوں نے بزرگ خاتون کی ٹانگ اور پاؤں شدید زخمی کر دیا

ٹوبھہ (ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ ٹوبھہ میں اوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی اوارہ کتے عوام اور مال مویشیوں پر حملہ اور ہوتے ہیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹوبھہ کے محلہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو چکی ہے گزشتہ روز آوارہ کتوں نے معمر خاتون کو کاٹ لیا جس سے ان کا پاؤں اور ٹانگ شدید زخمی ہو گئی ٹوبھہ میں کوئی بروقت علاج ممکن نہ ہو سکا جس کے باعث بزرگ خاتون کو مریم ہسپتال للہ شریف پہنچایا گیا بزرگ خاتون کی انتظامیہ سے درخواست کہ آوارہ کتوں کا ٹوبھہ سے خاتمہ کیا جائے تاکہ انسانی زندگیاں محفوظ رہیں سماجی کارکن نذر عباس مغل کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں کتے باؤلے ہو جاتے ہیں ہمارا محلہ گاؤں سے ایک سائیڈ پر ہے اور درجنوں کے حساب سے آوارہ کتے گشت کررہے ہیں اور انتظامیہ کی اس طرف کوئی توجہ نہ ہے وہ صرف تنخواہیں لینے میں مصروف ہیں اگر ان اوارہ کتوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو اور زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے