پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) مرزا بابر شہید اینڈ مرزا احسان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ لنگر جس میں علاقے بھر کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ شاہین الیون منڈاہڑ بمقابلہ لنگر سٹار کے درمیان کھیلا گیا لنگر سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوور میں 123 رنز کا ٹارگٹ دیا شاہین الیون کی جانب سے اوپنگ کے لیے مہر آصف اور زبیر چھوٹا دوسرے اوور میں زبیر چھوٹا پویلین لوٹ گے اس کے بعد بیٹنگ کو سنبھالا مہر آصف اور اسد چھوٹا نے جنہوں نے لنگر سٹار کے بولر کی ایک نہ چلنے دی اور میچ ایک طرفہ کر دیا گراؤنڈ میں آئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ ہر چھکے پر مہر آصف اور اسد چھوٹا کو دل کھول کر داد دیتے رہے۔اسد چھوٹا اور مہر آصف کو شاہین الیون کے سپورٹران کی جانب سے دل کھول کر حوصلہ افزائی کی گئی اور تمام شائقین نے انعام سے نوازا ۔۔شاہین الیون نے باآسانی میچ اپنے نام کیا شاہین الیون کو چیمپئن بننے پر سعودی عرب میں موجود شاہین الیون کے سپورٹران کی جانب سے خصوصی انعامات کی برسات۔ مہر محمد اخلاق کی جانب سے 50ہزار۔مکرم شاہجہاں اور امجد علی کی جانب سے 50ہزار ۔راجہ عثمان۔مہر نصیر۔رمضان رمو کی جانب سے 20 ہزار۔راجہ محمد بخش کی جانب سے 20 ہزار مہر محمد رضوان علی لیفٹی کلب احمد آباد کی جانب سے 10 ہزار روپے دےگئے۔شاہین کمیٹی ۔راجہ محمد بخش۔راجہ نوید سلطان۔مہر محمد اخلاق اور شاہین الیون کے کپتان ماسڑ محمد زبیر نے اپنے پلیروں کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی۔مہر محمد آصف کو فائنل میں لاجواب بیٹنگ پر11ہزار کا انعام ۔اسد چھوٹا کو لاجواب بیٹنگ پر 10ہزار۔کامران جٹ کو لاجواب پرفارمنس پر 10ہزار کا انعام زبیر چھوٹا کو لاجواب بیٹنگ پر10 ہزار کا انعام۔راجہ طلحہ نمبردار کو پورے ٹورنامنٹ میں لاجواب بولنگ 10ہزار کا انعام ۔سبطین ڈھکو کو لاجواب باولنگ پر 10ہزار کا انعام راجہ مبین کو اعلی میڈیا کوریج پر 2 ہزار کا انعام۔راجہ حسن کو اعلی سپورٹ مین سپرٹ پر 2 ہزار کا انعام۔راجہ بلال بالی کو اعلی کوریج پر ہزار کا انعام دیا گیا اس موقع پرشاہین الیون کمیٹی شاہین الیون ٹیم کی طرف سے تمام سپوٹران کا شکریہ ادا کیا گیا، خصوصی طور پر شکریہ بیرون ملک تمام کرکٹ شائقین شاہین الیون کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیاجہنوں نے ہر وقت شاہین الیون کو اور شاہین کمیٹی کو دل کھول کر سپورٹ کیا۔
