0

کوٹ شمالی کے لاپتہ بزرگ محمد بنیامین کی لاش کھیوڑہ اور نالی کے درمیان جنگلات سے برآمد

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ دھریالہ جالپ کے کہ نوائی گاؤں کوٹ شمالی کے لاپتہ بزرگ محمد بنیامین کی لاش کھیوڑہ اور نالی کے درمیان جنگلات سے برآمد، بزرگ محمد بنیامین ولد غلام محمد جن کا تعلق کوٹ شمالی سے تھا، کئی روز سے لاپتہ تھے۔ کل ان کی لاش کھیوڑہ اور گاؤں نالی کے درمیانی جنگلات سے برآمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق محمد بنیامین دھریالہ جالپ سے گاؤں نالی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک لاپتہ ہو گئے۔ اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رکھی، لیکن آج ان کی لاش ایک سنسان اور درختوں سے گھری جگہ سے ملی، جس کے بعد علاقے میں غم کی فضا پیدا ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین رہی جنہوں نے لاش کو نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
علاقہ مکینوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔