پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) ضلع
پنڈ دادن خان عربی میں تحریک منہاج القران ٹوبہ کے زیر اہتمام منعقدہ درس عرفان القرآن میں سوشل میڈیا اور ہماری ذمہ داریاں کے حوالہ سے مذہبی سکالر علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے خطاب کیا تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ماسٹر حق نواز اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے سلطان ا حمد سروری قادری نے کیا درس عرفان القرآن میں سینکڑوں خواتین و حضرات سمیت طلبا و طالبات اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، درس عرفان القران کے موقع پر دور عصر کے تقاضوں کے عین مطابق علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی ، جدت یا ترقی بذات خود غلط نہیں ہوتیں ہم چیزوں کے استعمال بارے غیر ذمہ دار ہوتے ہیں اسلام کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال بامقصد کیا جائے مذہبی و علمی میدان میں اورسیاسی و سماجی نظام میں یہ بہت بڑی نعمت ہے ںسوشل میڈیا میں جو ٹول استعمال ہوتا ہے وہ موبائل ہے موبائل بذات خود اچھی چیز ہے لیکن اس کا استعمال درست یاغلط ہو سکتا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں ہمیں بچوں کے موبائل چیک کرنا چاہیں تاکہ وہ موبائل کا استعمال اچھے طریقے سے کریں برائیوں سے بچ سکیں سوشل میڈیا سے ہماری قوم میں جو شعور ان چار پانچ سالوں میں ایا ہے وہ گزشتہ 70 سالوں میں نہیں آیا
