0

الصُفََہ اسلامک پبلک سکول جلالپور شریف میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن رِقّت آمیز دُعاٶں کے ساتھ اختتام پذیر

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
الصُفََہ اسلامک پبلک سکول جلالپور شریف میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن رِقّت آمیز دُعاٶں کے ساتھ اختتام پذیر ھو گیا تفصیلات کے مطابق الصُفّہ اسلامک پبلک سکول جلالپورشریف میں مورخہ 3 مارچ بروز سوموار سے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز کیا گیا جس میں الصُفّہ اسلامک پبلک سکول کے ڈاٸریکٹر معروف مذہبی سکالر علامہ قاری بشیر احمد طاہر نے قرآن کی رُو سے خطاب کرتے ھوٸے عوام الناس کو قرآنی تعلیمات سے رُوشناس کیا عوام الناس کی بڑی تعداد نے روزانہ کی بنیاد پر شرکت کر کے قرآنی تعلیمات سے دِلّوں کو منّور کیا درسِ قرآن کے پانچویں اور آخری روز مرد و خواتین کو عظیم تحاٸف سے نوازا گیا جبکہ ماہ رمضان میں شروع ھونے والے اس عظیم پروگرام کے حوالے سے الحاج محمد اصغر اور ڈاکٹر محمد اشرف نے بھی اظہار خیال کرتے ھو علامہ قاری بشیر احمد طاہر کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ھوٸے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا شُرکا ء نے ایک ھی خواہش کا برملا اظہار کیا کہ کاش یہ دن ایسے ھی تسلسل کے ساتھ چلتے رہیں پانچ روزہ دروس عرفان القرآن مغفرت اور مُلک و قوم کی سلامتی کیلٸے رِقّت آمیز دُعاٶں کے ساتھ اختتام پذیر ھُوا ۔