0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہو نے جا رہی ہے،جانئے فی لٹر کتنا سستا ہو گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے تاہم عوام کے لیے اہم خبر آ گئی ہے کہ کتنے روپے کم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آئے۔

حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے کی کمی کے بعد اسے 258.64 روپے فی لیٹر پر لایا گیا، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی، جس کی قیمت 255.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 53 پیسے کمی سے 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 47 پیسے کمی سے 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید پڑھیں :دہشتگرد حملوں کے اثرات،جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز بھی معطل کر دی گئیں

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہو نے جا رہی ہے،جانئے فی لٹر کتنا سستا ہو گا appeared first on ABN News.