0

عمران خان چاہتےہیں تمام سیاسی جاعتیں اکٹھی ہوں،حالات جلدٹھیک ہوجائیں گے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے پی ٹی آئی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےسب کوشش کررہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی سےملنےکی خواہش ہے لیکن ملنےنہیں دیاجاتا۔
میڈیاپرخبروں کوبڑھاچڑھاکرپیش کیاجارہاہے نااتفاقی والی با ت نہیں۔ پرامن احتجاج کرناپی ٹی آئی کابنیادی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کےحکم پرکارکن جان دینےکوتیارہوتےہیں۔ 8فروری کواحتجاج کرنےپرہمارےاوپرایف آئی آرزکاٹی گئیں۔
9مئی کےبعدسےآج تک بانی کی رہائی کیلئےکوشش کررہےہیں۔ کچھ لوگ منہ اٹھاکرباتیں کرناشروع کردیتےہیں۔ وہ اےبی این نیوزکےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم کسی کےکہنےپراحتجاج نہیں کررہےصرف بانی کیلئےآتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےجوانسانی طورپرممکن ہےکیاجارہاہے۔ بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں تمام سیاسی جاعتیں اکٹھی ہوں۔
جمہوریت کی خاطرسب کومل کرساتھ چلناپڑےگا۔
پارٹی میں کبھی بانی پی ٹی آئی کی حکم عدولی نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوتوجےیوآئی کےمطالبات بارےبتایاجائیگا۔ مجھےیقین ہے حالات جلدٹھیک ہوجائیں گے۔ کیا190ملین پاؤنڈکی رقم بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں تھی۔
سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ سےرقم حکومت پاکستان کےاکاؤنٹ میں گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف چیف جسٹس پاکستان کاشکریہ اداکررہےہیں۔ پیسےسپریم کورٹ اکاؤنٹ سےحکومت کےپاس گئےہیں۔
سزا یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کودیناچاہتےہیں کیابات ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئےپورےپاکستان سےلوگوں کونکلناہوگا،شیرافضل مروت

The post عمران خان چاہتےہیں تمام سیاسی جاعتیں اکٹھی ہوں،حالات جلدٹھیک ہوجائیں گے،شیخ وقاص اکرم appeared first on ABN News.