کراچی (اے بی این نیوز) مسلح افراد کا سیہون شریف میںسکول پر حملہ ، دوران امتحان شدید فائرنگ ، سکول میں خوف وہراس پھیل گیا طلباء میں بھگدڑ مچ گئی، مسلح افراد نے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
سیہون میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، اسکول میں امتحان جاری تھا، اس دوران فائرنگ کی بھی جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اساتذہ کے مطابق مسلح افراد نے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ڈی ایس پی سیہون احمد بخش راہوجو کا کہنا ہے کہ سیہون پولیس نے اسکول پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔اسکول ٹیچر پیر محمد رند کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ٹیچر سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزمان نے نجی تنازع پر اسکول میں آکر خوف و ہراس پھیلایا، تمام مسلح افراد کی شناخت کرلی ۔
حکومت سندھ کا سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ
The post سیہون : سکول پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، طلباء میں خوف وہراس appeared first on ABN News.