0

سوشل میڈیا اور ہماری زندگی کیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) سوشل میڈیا اور ہماری زندگی کیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے۔ اسلام انسانیت کی فلاح کے لیے جدید ذرائع کے استعمال کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ تاکید کرتا ہے۔ سماجی و مذہبی اور سیاسی و معاشی سطح پر اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے مثبت و منفی اثرات اس قدر ہمہ گیر ہیں کہ اس سے کسی کو مجالِ انکار نہیں ہے۔ تمام شعبہ ہاے زندگی میں تجدید و ترقی بذاتِ خود اس بات کی متقاضی ہے کہ دعوت و تبلیغِ دین کے لیے جدید وسائل اِختیار کیے جائیں۔

سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے جہاں انسانیت کو کثیر فوائد حاصل ہوئے، وہاں اس کے منفی استعمالات سے انسانیت کے اخلاقی و سماجی کرب میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

عصرِ حاضر میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اِس اہم اور عصری موضوع کو نذرِ قرطاس کیا ہے، تاکہ آج کی نوجوان نسل اس کتاب سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اس کے مثبت استعمال کو اپنا وطیرہ بنائے۔

کتاب کے مطالعہ سے آپ جان سکیں گے کہ:
🔹 سوشل میڈیا کیا ہے اور اس کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟
🔹 سوشل میڈیا کی کتنی اَقسام ہیں؟
🔹 سوشل میڈیا کا مثبت اور منفی اِستعمال کیا ہے؟
🔹 سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات کیا ہیں؟
🔹 کیا سوشل میڈیا کا اِستعمال ضروری ہے؟
🔹 سوشل میڈیا کے ذریعے خدمتِ اِسلام کیسے ممکن ہے؟

مصنف : ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
🧾 صفحات : 230
🔖 رعایتی قیمت : 620 روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ

🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

#Ramadan #DrHassanQadri #SocialMedia #Ethics #books #islamicbooks #BooksbyDrQadri #DrQadri #IslamicLibrary #MinhajulQuran #UrduBooks #islamicbookstore