دینہ(سہیل انجم قریشی سے) رمضان المبارک میں بھی شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور، شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رمضان میں بھی پھل، سبزیاں، دہی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں مقامی انتظامیہ کسی حد تک جرمانہ بھی کر چکی ہے مگر تاجر حضرات من مانی بدستور کر رہے ہیں رمضان کے ماہ میں جن چیزوں کا استعمال معمول سے زیادہ ہو جاتا ہے ان کی ہی قیمت بڑھ جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ۔اگر اس پر کنٹرول ہو جائے تو کافی حد تک روزے دار اطمینان محسوس کریں گے گیس سلنڈر کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ہو چکا ہے دوکاندار گیس سلنڈر کی قیمت 3500 روپے وصول کر رہے ہیں اور گیس سلنڈر کاوزن بھی کم ہے اسی طرح نکودر اڈے پر مٹن،بیف فروخت کرنے والا قصاب سب سے زیادہ قیمت وصول کرتا ہے 800 روپے کے بجائے 1300 روپے بڑے گوشت کی قیمت وصول کرتا ہے جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت 16 سو کے بجائےدو ہزار روپے وصول کرتا ہے اگر انتظامیہ اس کا بھی قبلہ درست کر دے تو یقینا باقی قصاب محتاط ہو جائیں گے۔
