0

یونین کونسل پنڈی سید پور میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
یونین کونسل پنڈی سید پور میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل پنڈی سید پور میں گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی ستھرائی کے لیے صوبہ پنجاب میں ستھرا پنجاب پروگرام بھی جاری کیا گیا تھا لیکن یونین کونسل پنڈی سید پور کی انتظامیہ نے بلکل کام نہیں کیا ۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ہمیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری ہو رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں کی طرف سے یہ بھی کہنا تھا کہ یونین کونسل پنڈی سید پور کی انتظامیہ نے سیوریج اور صفائی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے یونین کونسل پنڈی سید پور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔