0

چین میں 7 سالہ گھوڑا ڈوبتے شخص کو بچانےکے چند دن بعد مرگیا، حکومت نے اعزاز میں مجسمہ لگا دیا

چین کے وسطی صوبے ہوبی میں ایک 7 سالہ گھوڑا، بیلونگ، جو کہ “سفید ڈریگن” کے معنی رکھتا تھا، دریا میں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کے بعد بیماری کی وجہ سے چل بسا۔ گھوڑے کا مالک نے بتایا کہ بیلونگ نے کبھی بھی پانی میں چھلانگ نہیں لگائی تھی، مگر اس نے دریا میں چھلانگ لگا کر ڈوبتے شخص کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گھوڑے کے مالک کے مطابق، اس ریسکیو کے بعد بیلونگ کو تیز بخار ہوگیا اور وہ کھانا پینا چھوڑ چکا تھا۔ جانوروں کے ڈاکٹر نے معائنہ کیا اور اسے آنتوں کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی، جو گھوڑوں میں ایک عام بیماری ہے۔ 10 فروری کو بیلونگ نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور 11 فروری کو وہ انتقال کر گیا۔

چینی حکومت نے اس گھوڑے کی بہادری کو سراہا ہے اور دریا کے قریب اس گھوڑے کا مجسمہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

The post چین میں 7 سالہ گھوڑا ڈوبتے شخص کو بچانےکے چند دن بعد مرگیا، حکومت نے اعزاز میں مجسمہ لگا دیا appeared first on ABN News.