اسلام آباد (ابراہیم ستی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر عدالتی ذرائع نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں اور سنیارٹی کا فیصلہ عدالت نے خود کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں سنیارٹی کے معاملات ایک طے شدہ اصول کے تحت طے کیے جاتے ہیں، اور اس حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بعض ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم عدالتی ذرائع نے واضح کر دیا ہے کہ اس معاملے پر کسی قسم کی کشیدگی نہیں پائی جاتی۔ ذرائع کے مطابق، عدالتی فیصلے میرٹ اور قانونی دائرہ کار کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور ججز کی سنیارٹی کا تعین بھی عدالتی طریقہ کار کے تحت ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی،راولپنڈی میں سیکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات، پاک فوج کے دستے رینجرز الرٹ
The post خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازعہ نہیں، سنیارٹی کا فیصلہ عدالت کرے گی،عدالتی ذرائع appeared first on ABN News.