0

بلوچستان:مسلح دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوزڈیسک )بارکھان رڑکن کے قریب مسلح افراد نے کوئٹہ سے لاہور آنے والی بس روک کر مسافروں پر فائرنگ کر دی، 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افراد نے مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ کے بعد کوئٹہ کے رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بس کوئٹہ سے لاہور آ رہی تھی، ایف سی نے بلوچستان سے پنجاب آنے والی دیگر ٹریفک کو بھی روک لیا ہے۔ کوئٹہ فرنٹیئر کور اور لیویز حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ سیکورٹی فورسز نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پاکستان کو ہوم کراؤڈ کی حمایت حاصل ہوگی جو ہمارے لیے چیلنج ہے، ٹام لیتھم

The post بلوچستان:مسلح دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق appeared first on ABN News.