0

مریم نوازنےآج نارروال جلسہ میں عوام سےجھوٹ بولا،شاندانہ گلزار

اسلام آباد (اے بی این نیوز)شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کودیوارسےلگانےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ حکمرانوں چاہتےہیں پی ٹی آئی کےورکرز کوبانی سےدورکیاجائے۔
فارم47کےذریعےجتوائےگئےلوگ مسلط کیےگئے۔
مقتدرہ کی کوشش ہے بانی کےسپورٹرزکوان سےدورکیاجائے۔ پارٹی میں کچھ لوگ ہیں جوبانی کےوفاداروں کوپارٹی سےنکلواناچاہتےہیں۔ شہریارآفریدی100 دن کاٹارچربرداشت کرگئے۔ وہ ے بی این نیوزکےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ
اعظم سواتی نےجوالزامات لگائےوہ کافی سنگین ہیں۔ پی ٹی آئی کےورکرزکوچن چن کرنشانہ بنایاگیا۔ ہمارےورکرزپرجب تشددکیاگیاتوفوادچودھری کہاں تھے؟ ہماری دشمنی کسی سےنہیں لیکن ڈرامہ بازی نہیں چلےگی۔
کوئی کچھ بھی کرلےتحریک انصاف بانی کی پارٹی ہے۔ ہمارا ایک مقصدہے کہ بانی پی ٹی آئی جلدرہاہوجائیں۔ بانی پی ٹی آئی جب ر ہاہوں گےتوسب سےحساب لےلیں گے۔ جوکوئی پی ٹی آئی میں نئی پارٹی بناناچاہتاہے بنالے،ناکامی ہوگی۔ مریم نوازنےآج نارروال جلسہ میں عوام سےجھوٹ بولا۔

دانیال عزیزنے کہا کہ الیکشن سےقبل مجھے اورمیرےسپورٹرزکوگرفتارکیاگیا۔ فارم47کےتحت اقتدارپربیٹھنےوالوں کوعوام کی فکرنہیں۔ مسلم لیگ (ن) کےجلسہ میں سرکاری لوگوں کولایاگیا۔
نارروال جلسے میں سرکاری ملازمین کولایاگیا۔ مسلم لیگ(ن) کوفارم47کی یادنہیں ہے۔ مہنگائی جون تک دوگناہونےکا امکان ہے۔ عوام کوجب ووٹ دینےکاموقع ملاانہیں درست جواب دےگی۔
آئی ایم ایف نےجواہداف دیاتھاحکومت پورانہیں کرسکی۔ سستی شہرت کےچکرمیں اربوں روپےکااشتہارات دیےجارہےہیں۔ یہ کام ماضی میں نوازشریف بھی کیاکرتےتھے۔
مہنگی بجلی نےعوام کےناک سےخون نکلوادیاہے۔ عوام جب ردعمل دیتی ہےتوان پرفائرنگ کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے کہا کہ مہنگائی بڑھنےکی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مانتاہوں عام آدمی مشکل صورتحال سےگزررہاہے۔ جب ملک میں قرض آئےگاتوسرمایہ کاری بھی آئےگی۔
مذاکرات سےتحریک انصاف کوفائدہ ہوسکتاتھا۔ پی ٹی آئی سےکہتاہوں ڈائیلاگ کریں اس سےآپ کوفائدہ ہوگا۔ ریاست کوچلانےکیلئےاسٹیبلشمنٹ کارول بہت اہم ہوتاہے۔ دنیاکےہرملک میں ایسےحالات میں اسٹیبلشمنٹ کارول ہوتاہے۔
خیبرپختونخوااوربلوچستان کےحالات دیکھ لیں فوجی جوان ہرروزقربانیاں دےرہےہیں۔
مزید پڑھیں :کرکٹ کی دنیا کے 5 نئے ہیروز، کرکٹ شائقین کی مرکز نگاہ بن گئے ،جانئے کون کون

The post مریم نوازنےآج نارروال جلسہ میں عوام سےجھوٹ بولا،شاندانہ گلزار appeared first on ABN News.