0

کوہاٹ،دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

کوہاٹ( اے بی این نیوز)کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

آر پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آر پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزمنگل ،18فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

The post کوہاٹ،دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی appeared first on ABN News.