اسلام آباد (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر میں بلدیاتی نظام سے متعلق پیدا ہونے والا بحران ختم ہو گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
آزاد کشمیر میں لوکل کونسلز کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت۔
اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر حکومت اور بلدیاتی نمائندگان کے درمیان اتفاق رائے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر متفقہ نکات کو فوری اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ۔ لوکل کونسلز کے بجٹ کی تقسیم فنانس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ جن لوکل کونسلز کے دفاتر نہیں، انہیں دو کنال سرکاری زمین فوری فراہم کی جائے گی۔
95 نئی یونین کونسلز کے لیے فوری طور پر سیکرٹری یونین کونسلز کی آسامیاں دی جائیں گی۔ لوکل کونسلز کے لیے درکار اضافی سٹاف کو ریشنلائز کر کے فراہم کیا جائے گا۔ لوکل کونسلز کی مدت پانچ سال مقرر کرنے کا فیصلہ۔
نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد قواعد و ضوابط مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر قواعد و کنڈکٹ آف بزنس رولز کو فائنل کرے گی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ
بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے سے سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہوگا۔
حکومت بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔منتخب بلدیاتی نمائندگان کے مسائل سے آگاہ ہیں، انہیں تمام وسائل فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی،سٹیڈیمز میں بھارتی پرچم لہرانے کا معاملہ،آئی سی سی میدان میں آگئی،منہ توڑ جواب،جانئے کیا
The post آزاد کشمیر میں بلدیاتی نظام سے متعلق پیدا ہونے والا بحران ختم ہو گیا appeared first on ABN News.