پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی بفیضان نظر قدوۃ الاولیاء حضرت پیر طاہر علاؤ الدین القادری رحمتہ اللہ علیہ و حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول للہی نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ اور زیر انتظام مرکزی نظامت دعوت منہاج القران انٹرنیشنل ماہ رمضان المبارک 2025 کی پرنور ساعتوں میں تحصیل پنڈ دادن خان کے معروف قصبات پننوال اور ٹوبھہ سمیت پنجاب کے 60 شہروں میں پانچ روزہ دروس عرفان القران کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو کہ نماز فجر کے بعد شروع ہوں گے تحریک منہاج القران ٹوبھہ کے زیر اہتمام ہونے والے دروس عرفان القران میں مذہبی سکالرز علامہ مہتاب اظہر راجپوت ،علامہ محمد منہاج الدین قادری،علامہ محمد ادریس قادری،علامہ محمد احسان رضوی اور علامہ صابر کمال وٹو خطاب فرمائیں گے یہ دروس عرفان القران منہاج القران انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 16 معروف مذہبی سکالر دیں گے ان دروس عرفان القران کا خصوصی اہتمام علاقہ میں قائم منہاج القران کی مقامی تنظیمات کریں گی جس میں ہزاروں لاکھوں افراد شرکت کریں گے
