لاہور(اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے۔میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات2بجے مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام جامعہ مسجد اتفاق قاری نصیر پڑھائیں گے۔
8 مزید پڑھیں: شوہروں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والی دلہن 9 ویں شادی سے قبل گرفتار
The post سابق وزیراعظم نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے appeared first on ABN News.