پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
کورئیر کمپنی TCS دفتر پنڈدادنخان عوام کو زلیل خوار کرنے میں پیش پیش ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں کورئیر کمپنی TCS کے نام سے منسوب عوام کو زلیل وخوار کرنے لگے ۔ جلالپور شریف اور گردونواح کے پارسل TCS دفتر میں بیٹھ کر ہی ریفیوز Refuse کرنے لگے ۔ بعض اوقات کسٹمرز کو پارسل دفتر میں ہی وصول کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جاتے ہیں جو کسٹمرز کو شدید دشواری کا سامنا کرکے وصول کرنا پڑتے ہیں ۔ میڈیا نمائندگان نے TCS دفتر کے عملے کو معتدد بار کال کرکے موقف جاننے کی کوشش کی تو کسی نے کال ریسیو نہیں کی ۔ عوام کی طرف سے متعلقہ حکام کو کئی بار شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ۔ عوام کا متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ :
![](https://jhelumnews.com/wp-content/uploads/2025/02/Graphic1.jpg)