0

پنڈ دادن خان میں اے بی این نیوز چینل کی دوسری سالگرہ انتہائی دھوم دھام سے منائی گئی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان میں اے بی این نیوز چینل کی دوسری سالگرہ انتہائی دھوم دھام سے منائی گئی سالگرہ کا کیک استانہ عالیہ للہ شریف کے حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ ،صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان اور ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد نے کاٹا اے بی این نیوز چینل کی سالگرہ تقریب میں انجمن تاجران للہ شریف اور انجمن تاجران ٹوبہ کہ نمائندوں نے بھی شرکت کی
پنڈ دادن خان میں اے بی این نیوز چینل کی دوسری سالگرہ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے قاری محمد اکرام نقشبندی نے کیا تقریب میں خصوصی طور پر حاجی محمد نذیر ( سابق واپڈا)حاجی غلام شبیر چدھڑ ،مظفر للہی، تیمور ملک، سوشل میڈیا کے مایہ ناز نمائندوں ایڈمن جی او للہ امجد اقبال، ایڈمن نوائے تھل چوہدری نذر رانجھا ، نمائندہ جیو او للہ چوہدری عثمان مسوال،چوہدری محمد اسلم پٹواری چوہدری زبیر ،جاوید اقبال کرڑ ،چودری باسط بشیر،راجہ اویس کھوکھر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے نمائندوں اور تاجروں نے بھی شرکت کی حضرت صاحبزادہ محمدعلیم الرسول عارف زیدہ مجدہ اور ملک ظہیر اعوان نے کہا کہ اے بی این نیوز چینل تمام افراد میں یکساں طور پر مقبول ہے لیکن بزرگ خواتین و حضرات بہت دلچسپی سے اس چینل کو دیکھتے ہیں دو سالوں میں اے بی این نیوز چینل نے ٹاپ 10 چینلز میں اپنی جگہ بنا لی ہے جبکہ تحصیل پنڈدادن خان میں اے بی این نیوز چینل پہلے نمبر پر ہے نیشنل ٹی وی چینل ہونے کے باوجود اس چینل نے سب سے زیادہ علاقائی خبریں پنڈ دادن خان کی چلائی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے ہم سب کی دعائیں اے بی این نیوز چینل کی پوری ٹیم کے ساتھ ہیں تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے خصوصی دعا فرمائی