0

تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں چاچا کرکٹ کلب کے زیرِاہتمام سالانہ ریاض میموریل کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان)
تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں چاچا کرکٹ کلب کے زیرِاہتمام سالانہ ریاض میموریل کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا ، پنجاب بھر کے نامور کرکٹرز کی آمد سے شاٸقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان کے تاریخی قصبے جلالپورشریف میں چاچا کرکٹ کلب کی جانب سے سالانہ ریاض میموریل کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد اعوان پور گہوڑا ضلع جہلم اور امرہ کلاں ضلع گجرات کی ٹیموں نے فاٸنل کیلٸے کوالیفاٸی کیا ۔ گزشتہ روز جلالپورشریف کے دلکش پہاڑوں کے دامن میں کھیلے جانے والے فاٸنل میچ میں اعوان پور کی ٹیم نے مقررہ 8 اوورز میں 132 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں گجرات امرہ کلاں کی ٹیم کی شاندار بیٹنگ نے مقابلہ اس وقت سنسنی خیز بنا دیا جب آخری اوور میں جیت کیلٸے 28 رنز اور پھر 3 گیندوں پر 17 درکار تھے تاہم پنجاب کے مایا ناز بیٹسمین فردوس نے لگاتار تین چھکے لگا کر امرہ کلاں کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا دوسری جانب فاٸنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آٸی کے راہنماحلقہ NA61 کرنل ریٹاٸرڈ شوکت اقبال مرزا ، ایم پی اے یاسر قریشی ، رہنما pti جہلم راجہ شاہ نواز ، جنرل سیکرٹری pti تحصیل پنڈدادنخان مہر احسان بہادر ، چوہدری انفال بھدر اور سید گلفام شاہ کی گراٶنڈ میں آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا بعد ازاں معزز مہمانانِ گرامی نے مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ رنراپ ٹیم کو ایک لاکھ نقد کیش بمع ٹرافی جبکہ ونر ٹیم کو دو لاکھ پندرہ ہزار کیش بمع ٹرافی نوازا گیا اس موقع پرکرنل شوکت اقبال مرزا نے شاٸقین کو بانی pti عمران خان کا 8 فروری کو پرامن احتجاج کیلٸے باہر نکلنے کاپیغام دیتے ہوٸے ٹورنامنٹ انتظامیہ چاچا عبدالخالق ،راجہ منور،حافظ قاسم اور ان سے تمام تعاون کرنے والوں کو کامیاب ایونٹ منعقد کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا .