0

پنڈدادنخان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نادیہ پروین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادنخان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نادیہ پروین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کا اغاز علامہ اقبال پارک سے کیا گیا، ریلی میں میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ سول سوسائٹی، تاجر برادری ،سکولوں کے طلباء ،اساتذہ، محکمہ صحت، رسیکیو 1122 کے سٹاف اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکائے ریلی نے کشمیری جھنڈے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی سرکار مردہ باد کے نعرے درج تھے، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین اور دیگر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا آٹوٹ انگ ہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
کشمیر ہر حال میں پاکستان کا حصہ بنے گا، بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر کئی سال سے بھارتی فوج کی طرف سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کو اب بند ہونا چاہیے کشمیریوں پر جاری بربریت اور ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنایا ہوا ہے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں بنا سکتی شرکاء ریلی نے شدید نعرے بازی کی ریلی چوک محمدیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی