0

پنڈ دادن خان کے علاقہ ٹوبھہ میں زیر تعمیر ٹوبھہ کرولی کلر کہار روڈ کا پہلا ٹوٹا ہوا چھوٹا پل ٹھیکیدار نے مٹی ڈال کر سڑک کے نیچے دبا دیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے علاقہ ٹوبھہ میں زیر تعمیر ٹوبھہ کرولی کلر کہار روڈ کا پہلا ٹوٹا ہوا چھوٹا پل ٹھیکیدار نے مٹی ڈال کر سڑک کے نیچے دبا دیا ہے جس سے ٹوبھہ کی مشرقی ابادی اور بس سٹاپ والی ابادی کے پانی کی نکاسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے ٹھیکیدار یہاں چھوٹا نیا پل بنانے کو تیار نہیں جبکہ اس منصوبے پر 18 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں اور ٹھیکے دار کا کہنا ہے کہ میرے ایگریمنٹ میں یہ پل شامل نہیں ہے
اہلیان ٹوبھہ ٹوٹے ہوئے چھوٹے پل کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر نہ کیے جانے پر سخت پریشانی میں مبتلا ہیں لوکل گورنمنٹ جہلم اور ٹھیکے دار کی ہٹ دھرمی کے باعث 4 ہزار کی ابادی بارش کے پانی اور گلیوں نالیوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ڈوب جائے گی یہ پل مسجد، جنازہ گاہ ، بنیادی مرکز صحت اور زیر تعمیر ٹراما سینٹر سے ملحقہ ہے یہاں پل تعمیر نہ کیے جانے کی وجہ سے پورا علاقہ زیر آب آ جائے گا عوام اس مسئلے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور سراپا احتجاج بن چکے ہیں عوام اس مسئلے پر احتجاج بھی کر چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی عوام نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سخت نوٹس لیں اور ٹھیکے دار کو چھوٹا پل تعمیر کرنے کا پابند بنائیں گے