پنڈ دادن خان (ملک ظہیراعوان)للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ میں تاخیر سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری عامر شہزاد گھاؤں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو خط لکھ دیا مطالبہ پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان نے للہ جہلم ڈیول کیریج وے منصوبہ میں تاخیر اور فنڈز جاری نہ کرنے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں وکلا کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان للّہ جہلم ڈیول کیریج وے پراجیکٹ پر فنڈز کے اجراء اور کام کے آغاز میں غیر معمولی تاخیر پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔یہ منصوبہ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہےحکومت کی طرف سے بار بار کی یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود منصوبہ میںں تاخیر نے علاقے کے لوگوں کو بے پناہ مایوسی اور معاشی نقصان پہنچایا سڑک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید تکلیف، حادثات اور علاقائی ترقی میں تعطل کا سامنا ہے وکلا نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کے لیے مختص فنڈز کا فوری اجرا کرکے مزید تاخیر کے بغیر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک واضح ٹائم لائن عوام کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان چوہدری عامر شہزاد گھاوں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کو خط موصول ہونے کے سات (7) دنوں کے اندر ہمارے مطالبات کو حل نہ کرنے کی صورت میں بار ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان ہڑتال اور احتجاج کی کال دے گی ۔ اس میں عدالتی کارروائی کا غیر معینہ مدت تک بائیکاٹ کرنا اور حکومت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے عوامی حمایت کو متحرک کرنا شامل ہے اعلی حکام ایسے انتہائی اقدامات سے بچنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں
0